ملتان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، قبرستان کی 3 کنال کی اراضی واگزار
ملتان(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے ملتان میں نشتر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے قبرستان کی 3 کنال اراضی واگزار کروالی، پولیس اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کےبعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا نشتر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے، سائن بورڈز مسمار کر دیئے گئے جبکہ نشتر روڈ پر قبرستان کی تین کینال اراضی بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔