چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز پروگرام نشرکرنیوالے ویب چینل کا مالک اور پروڈیوسر گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز پروگرام نشرکرنیوالے ویب چینل کا مالک اور ...
چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز پروگرام نشرکرنیوالے ویب چینل کا مالک اور پروڈیوسر گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان کیخلاف توہین آمیز پروگرام نشر کرنےوالے ویب چینل کے مالک اور پروڈیوسرکو گرفتار کر لیا گیا،عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے فیصل رضاعابدی کاانٹرویونشرکرنیوالے ویب چینل کے مالک اورپروڈیوسرکو گرفتارکر لیا،ملزم ہنس مسرور اور احسن سلیم کوتھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدالت پیش کردیا،ملزموں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کرلیا،عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجاجائے،عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھیج دیا۔