بھارت کا مال افغانستان کا لیبل لگا کر فروخت کئے جانے کا انکشاف

بھارت کا مال افغانستان کا لیبل لگا کر فروخت کئے جانے کا انکشاف
بھارت کا مال افغانستان کا لیبل لگا کر فروخت کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت میں بھارت کا مال افغانستان کا لیبل لگا کر فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کو کم کیا جائے، چی ئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت اجلاس میں میر کبیر احمد کے 30 اگست کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے سبزیوں اور فروٹ کی امپورٹ کے مسئلے اور بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

ارکان نے کہا کہ بلوچستان میں جب فصلیں تیار ہوجاتی ہیں تو اپنی جیبیں بھرنے کیلئے بارڈر کو کھول دیا جاتا ہے جس سے زرعی اجلاس اور خاص طور پر سبزیوں اور فروخت کی انڈیا، افغانستان اور ایران سے بھرمار ہوجاتی ہے اور بلوچستان کی اجناس کوئی خریدنے کو تیار نہیں ہوتا۔ گزشتہ برس ایوان بالا کی سفارش پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو فائدہ ہوا تھا مگر دوبارہ بارڈر کھولنے سے بلوچستان کے کسانوں اور زمینداروں کو مسائل کا سامنا ہے۔

انڈیا کا مال افغانستان کا لیبل لگا کر فروخت کیا جارہا ہے اور ایران کے مال کی بھی بھرمار ہے، گزشتہ روز گوجرانوالہ میں 22 غیر قانونی ٹرک پکڑے گئے، بوریوں پر افغانستان لکھا ہوا تھا، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اجناس کی امپورٹ کو روکا جائے، پاسکو بلوچستان کے زمینداروں سے سبزیاں اور فروخت خریدے۔