وزیر اعظم عمران خان کاملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

وزیر اعظم عمران خان کاملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون
وزیر اعظم عمران خان کاملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دوران گفتگو وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین معیشت میں بہتری کےلئے مہاتیر محمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔ دو طرفہ تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔مہاتیر محمد نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا حوالہ وہ اکثر اپنی تقاریر میں کرتے رہتے ہیں۔ملائیشیا کی ترقی میں مہاتیر محمد کا اہم کردار ہے۔