سپریم کورٹ،پی آئی اے پائلٹس کی پنشنزسے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ،پی آئی اے پائلٹس کی پنشنزسے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت ...
سپریم کورٹ،پی آئی اے پائلٹس کی پنشنزسے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشنزسے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشنزسے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل ریٹائرڈ پائلٹس بیرسٹرعمامہ منصورنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پائلٹس کوپنشن ٹرسٹ فنڈزسے ملتی ہے،پی آئی اے نے ٹرسٹ کو فنڈنگ روک دی، پائلٹس کی پنشن کم کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے مطمئن کریں کہ آپ کا کیس 184/3 کے زمرے میں آتا ہے،ریٹائرڈپائلٹس کو اعتراض ہے تومتعلقہ فورم سے رجوع کریں،وکیل ریٹائرڈ پائلٹس نے کہا کہ پائلٹس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ غریب پنشنرز اورپائلٹس میں فرق کوسمجھیں،بینک ملازمین کو 120 روپے پنشن ملتی تھی،پائلٹس 32 ہزارسے زائدپنشن لے رہے ہیں،پائلٹس کی پنشن کےلئے کوئی قانون موجود نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ قانون کا حوالہ دیں یاسول عدالت سے رجوع کریں،براہ راست مقدمات سنے توسول عدالتیں غیرموثرہوجائیں گی۔
وکیل ریٹائرڈ پائلٹس نے کہا کہ عدالت مزید تیاری کےلئے وقت دے،سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔