وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے طلب کر لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے مانگ لی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے مانگ لی ہے، وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔