مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے ریاض الوہا ب کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام

مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے ریاض الوہا ب کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام
مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے ریاض الوہا ب کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیت آف پاکستان دبئی کے پاسپورٹ قونصلر ریاض الوہاب کے اعزاز میں ایک الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ دبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب کا اہتمام ممتاز پاکستان قانون دان مخدوم رئیس قریشی نے کیا تھا۔
رہاض الوہاب نے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں 3 سال کا عرصہ بطور پاسپورٹ قونصلر کام کیا ہے۔ ان کے عرصہ ملازمت کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے لوگ مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔

مخدوم رئیس قریشی کی طرف سے دی جانے والی الوداعی دعوت میں ارشد انجم ، جان قادر ، عرفان افسر اعوان ، محمد شاہد خان ، ظفر اقبال ، خیام الحق ، احمد امین ، سفیان اور رفیع منظور نے بھی شرکت کی اور ریاض الوہاب کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاض الوہاب کو پھولوں کا خوبصورت گل دستہ اور مخدوم رئیس قریشی کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ الوداعی تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -