معروف صحافی نے کیپٹل ٹی وی کو خیرآباد کہہ دیا، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے کیپٹل ٹی وی کو خیرآباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”تمام اچھی چیزیں اپنے انجام کو پہنچتی ہیں اور میں بھی کیپٹل ٹی وی کیساتھ اپنے تعلق کو ختم کر رہا ہوں اور فوری طور پر ٹی وی چینل چھوڑ رہا ہوں۔ بہترین اور خوبصورت یادیں دینے کیلئے میں اپنے تمام کولیگز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صحافت میں میرا سفر جاری رہے گا۔“