فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے دہشت گردوں کی رہائی کے احکامات آگئے ،تہلکہ خیز خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائیکورٹ نے سزائے موت اور عمر قید کے 74ملزمان کی اپیلیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پشاورر ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے 74ملزمان رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
واضح رہے کہ سول عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کے دوران کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں ۔ان عدالتوں سے سنگین جرائم میں ملوث بہت سے دہشت گردوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے ۔