آرمی چیف کی قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت،خواہش ہےافغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں:قمرجاوید باجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف نے قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے، جنرل قمرباجوہ نے کہا ہے کہ خواہش ہےافغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہخواہش ہےافغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں،خطےمیں امن کےلیےافغانستان میں امن ضروری ہے، تشدد کے خاتمے کیلئےتمام اقدامات کی حمایت کرتےہیں،افغان اوردیگرسیکیورٹی فورسزکو افغانستان میں تشدد کے خاتمے میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔