مسائل کے حل تک مرکز میں وزارتیں نہیں لیں گے :سردار اختر مینگل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے ہمیں وزارتوں کی پیشکش کی گئی لیکن ہم مسائل کے حل تک وزارتیں نہیں لیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اخترمینگل نے کہا کہ گوادر پورٹ کی وجہ سے مقامی ماہی گیر مشکلات کا شکارہیں اب وہ اپنی شکار گاہوں سے مچھلی نہیں پکڑ سکتے اور نہ دوسری شکار گاہوں کی طرف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہمارے کچھ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہم کووزارتوں کی پیشکش کی تھی لیکن ہم مسائل کے حل تک وزارتیں نہیں لے سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران صرف اپنے مفادات اور ترقی کو مدنظر رکھ فیصلے کرتے ہیں اور زمینی حقائق کوجاکر نہیں دیکھتے ،ہمارے منصوبہ سازوں کوحقائق کا ادراک نہیں ہوتا وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر لکیریں کھینچ کر نقشے بناتے ہیں اور منصوبوں پر عمل در آمد شروع کروا دیتے ہیں۔