افغان عوام کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں:وزیر اعظم عمران خان کی قندھار دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نےقندھار دہشتگردی کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغان عوام کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغان عوام اورادارے عدم استحکام کی بھاری قیمت اداکررہے ہیں،خطے میں امن وترقی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے،امن کی کوششوں میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں،افغانستان کےعوام کےدردکومحسوس کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبھی انتخابات کےدوران دہشت گردی کاسامنارہا،قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس ہے۔