" سپریم کورٹ اس بات پر افسردہ ہے کہ ۔۔۔ " پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان سلمان اکرم راجا نے کہاہے کہ تھر کول منصوبے نے بیوروکریسی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے ، سپریم کورٹ اس حوالے سے افسردہ ہے کہ قوم کا پیسہ ضائع ہواہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ہم تھر کول کے معاملے پر جو تجاویز سپریم کورٹ کے سامنے رکھی ہیں اس میں کہاہے کہ اس معاملے کو آڈیٹر جنرل کے سامنے رکھا جائے کہ 4.7ارب کی جورقم خرچ ہوئی ہے وہ کہاں خرچ ہوئی ہے اور سائنسی نقطہ نظر سے بھی اس کا جائزہ لیا جائے ، انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا نظام ایک شخص کے سامنے ڈھیر ہوجاتاہے ، پہلے کہا گیا تھا کہ اس منصوبے کے ماحول پر اثرات نہیں ہونگے لیکن اب جورپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں کہا گیاہے کہ اس کے منصوبے کے ماحول پر اثرات ہوسکتے ہیں،اس سے زیر زمین پانی میں کوئلہ مل سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست اور بیوروکریسی کا کام ہے کہ وہ ایسے معاملات کودیکھے ، تھر کول منصوبے نے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے ، سپریم کورٹ اس حوالے سے افسردہ ہے کہ قوم کا پیسہ ضائع ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب 4.7ارب کے اخراجات کہاں سے واپس آئیں گے لیکن ایسا لائحہ عمل طے کیا جانا چاہئے کہ آئندہ ایسے نہ ہو، اس وقت تھر میں صرف 8میگا واٹ کی مشینر ی لگی ہوئی ہے جبکہ دعویٰ ہزاروں میگاواٹ کا تھا ، ان 8میگاواٹ کی مشینر ی کو اکھاڑ کر 4ارب روپے حاصل نہیں ہوسکیں گے ۔