”آپ ہمارے ملک کا دورہ کریں“ طاقت ور ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو دعوت دیدی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے روس کے وفد نے ملاقات کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روسی وفد نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق روسی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ماسکو کے دورے کی دعوت بھی دی۔