شاہی جوڑے کاطیارہ خراب موسم کے باعث اسلام آباد لینڈ نہ کر سکا،لاہور واپس آ گیا

شاہی جوڑے کاطیارہ خراب موسم کے باعث اسلام آباد لینڈ نہ کر سکا،لاہور واپس آ ...

  

لاہور(این این آئی)دورہ لاہور مکمل کر کے واپس جانے والے برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لینڈ نہ کر سکا اور اس کا رخ واپس لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑا اپنی شیڈول کی مصروفیات نمٹانے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا لیکن موسم کی خرابی کے باعث طیارہ لینڈ نہ کر سکا اور اسے واپس لاہور بھجوا دیا گیا۔ شاہی جوڑے کے لئے اولڈائیر پورٹ کا وی وی آئی پی لاؤنج کھولا گیا جبکہ نجی فائیو سٹار ہوٹل سمیت گورنر ہاؤس میں قیام کرانے کے لئے بھی تیاریاں کی گئیں۔ 

طیارہ  

مزید :

صفحہ اول -