پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ، مشیر اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے ۔
لاڑکانہ میں پی ایس11کے ضمنی انتخابات میں جی ڈی اے کی امیدوار معظم عباسی کی کامیابی پراپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے ۔ کرپشن کے باعث پیپلز پارٹی سمٹ کر صوبے سے اضلاع تک رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی عوام کا اعلان بغاوت ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب عوام نے آپ کے گھر میں ہی آپ کومسترد کردیا ہے ، امیدہے کہ آپ اس الیکشن کو جعلی قرار نہیں دیں گے ۔