ڈاکٹر ثانیہ نشتر کوکنگز کالج لندن کی طرف سے ڈاکٹریٹ آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
لندن(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خاتمہ غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کوکنگز کالج، لندن کی طرف سے ڈاکٹریٹ آفسائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشترکنگز کالج کی سابقہطالبہ ہیں اور پہلے سے ہی پی ایچ ڈی ڈگری کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ کوعالمی صحت و ترقی پر ان کے نمایاں کام اور خدمات پر اس اعزاز سے نوازاگیا۔ وہ پی ایچ ڈی اور ڈی ایس سی ڈگری حاصل کرنے والی واحد پاکستانیخاتون ہیں۔ چیئرمین کنگز کالج، لندن لارڈ گیڈٹ کے مطابق ، اعزازی ڈگریاں نمایاں اہلیت اور اعلی درجہ کے حامل افراد کو دی جاتی ہیں۔اعزازی طالبعلموں کے کوئی رسمی فرائض نہیں ہوتےلیکن یہ اپنے تجربات، مہارت یاسماجی سرگرمیوں سے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ
نشتر نے لندن میں یہ ڈگری وصو ل کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کی شکرگزار ہیں۔