گندم کی پیداوار میں اضافے کاقومی منصوبہ نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے درخوستیں طلب

گندم کی پیداوار میں اضافے کاقومی منصوبہ نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کیلئے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کاشتکار وں سے درخوستیں طلب کرلیں جس کی قرعہ اندازی 26اکتوبر کو ہوگی۔ شرائط و ضوابط حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کیلئے اخراجات زیادہ سے زیادہ 11ہزار روپے ادا کئے جائے گے۔تمام درخواستیں مناسب تصدیق کے بعد ضلع کی سطح پر جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی ڈویژن کی سطح پر کمیٹی کے ذریعے ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں ہوگی۔کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہوں گے۔شرائط و ضوابط کے مطابق نہری علاقوں میں 5 سے 12.5ایکڑ اور بارانی علاقو ں میں 25 ایکڑ تک قابل قاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

مزید :

کامرس -رائے -