11-11-2019کی تیاری‘درازکو3 ہزارڈیکس ہیروز کی خدمات حاصل
لاہور(پ ر)معروف آن لائن مارکیٹ پلیس ”دراز“ نے اپنے گیارہ، گیارہ میگا سیل ایونٹ کی تیاری کیلئے 3ہزار مزید DEXہیروز (ڈیلیوری رائڈرز) کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ سیل پروگرام کے دوران پلیٹ فارم کو ملنے والے لاکھوں آرڈرز کی برق رفتار ترسیل کو یقینی بنائی جا سکے۔ چونکہ دراز میگا سیل ایونٹ کی تیاری کر رہا ہے، اِس لئے یہ پلیٹ فارم کسٹمرز کو خریداری کے باخبر فیصلے کے قابل بنانے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، جس سے صارفین کے خریداری کے تجربہے کو زیادہ آسان اور فروخت کنندگان کو زیادہ سے زیادہ سیل کرنے کا اختیار فراہم کیا جا سکے۔ 2018ء میں 11.11سیل کے دوران دراز کے آرڈرز میں 80فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ اِس سیل کے دوران 30لاکھ سے زیادہ صارفین نے پلیٹ فارم کا وزٹ کیا جبکہ اِس دوران اُنہیں 30لاکھ سے زیادہ رعایتی مصنوعات تک رسائی حاصل تھی۔ اِمسال دراز کو 10ملین سے زیادہ صارفین کی میزبانی کی توقع ہے جبکہ فوری ترسیل اور کسٹمرز کے اطمینان کو بہتر بنانے کی غرض سے دراز آپریشنلی خود کو عملی طور پر تیار کر رہا ہے۔ دراز ایکسپریس (ڈی ای ایکس) پاکستان کی سب سے بڑی لاجسٹکس کمپنی ہے جو خاص طور پر ای کامرس آپریشنز کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ کمپنی ایک ہزار سے زائد DEXہیروز کو ملازمت دیتے ہوئے 55فیصد آرڈرز فراہم کرتی ہے۔ چونکہ پلیٹ فارم 11.11میگا سیل ایونٹ کی تیاری کر رہا ہے، اس لئے تیز رفتار ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے 3ہزار اضافی رائڈرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
DEXکے کنٹری ہیڈ عمرگل کے مطابق ”فاسٹ آرڈر کی تکمیل دراصل کسٹمرز کی اطمینان کا بُنیادی مرکز ہے۔ ہمارے DEXہیروز روزانہ 30ہزار سے زیادہ پیکیجز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں جبکہ وہ 11.11سیل کے دوران بھی بڑی تعداد میں آرڈر دینے کیلئے کمربستہ ہیں۔“
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع دراز کے چار گوداموں کو مزید خود کار بنایا جا رہا ہے جبکہ جگہ کو بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت میں 20فیصد تک اضافے اور آرڈرز کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کراچی میں سہولت پر کنوینئر بیلٹ لگائے گئے ہیں۔ گودام 200,000 مربع فٹ کی جگہ پر محیط ہے جبکہ پلیٹ فارم کی ٹاپ سیلنگ پروڈکٹس کا 30فیصد امکان ہے۔