ستمبر کے دوران خام تیل کی در آمد میں 34فیصد اضافہ

ستمبر کے دوران خام تیل کی در آمد میں 34فیصد اضافہ

  

کراچی(آن لائن) میں ستمبر میں خام تیل کی در آمد میں 34فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں 5لاکھ70ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں خام تیل کی در آمد 4لاکھ24ہزار354ٹن رہی تھی،ستمبر میں ڈیزل کی در آمدمیں بھی 35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور 1لاکھ33ہزار ٹن سے زائد ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ اگست میں ڈیزل کی در آمد 98ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی،پٹرول کی در آمد گزشتہ ماہ 7فیصد اضافے سے 5لاکھ33ہزار649ٹن رہی جبکہ اگست میں 4 لاکھ 99 ہزار 642ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا، ستمبر میں ہائی اوکٹین کی در آمد26فیصد کمی سے 3599ٹن رہی جبکہ اگست میں 4851ٹن ہائی اوکٹین در آمد کیا گیا تھا،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد ستمبر میں 10ہزار322ٹن رہی جبکہ اگست میں جیٹ فیول کی در آمد نہیں ہوئی،آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریوں کی پیداواری استعدا د میں اضافے کے باوجود ڈیزل اور پٹرول کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے ان دونوں مصنوعات کی در آمد میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔

جبکہ بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی اور قدرتی گیس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید :

کامرس -رائے -