تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی،نائب صدر ہری پور ویمن چیمبر

تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی،نائب صدر ہری پور ویمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور(اے پی پی) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہزارہ ڈویژن کی نومنتخب نائب صدر حنیفہ جدون نے کہا ہے کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ جمعرات کو ایک تحریری بیان انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہزارہ ڈویژن کے الیکشن بخوبی انجام پا گئے ہیں جس میں انہیں بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، ممبران نے مختلف جگہ پر گاؤں میں اور گھروں میں جا کر لوگوں کو کاروبار بڑھانے اور آگے بڑھنے کے بارے میں بہت سی تربیتی ورکشاپ کی ہیں، عورتوں کو کاروبار بڑھانے اور کامیابی کی طرف بڑھنے کا راستہ دکھایا گیا، تعلیم، صحت، دستکاری، پودوں کے کاروبار کو بڑھانے کی مختلف تربیت فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم نے پہلیبھی کوشش کی ہے اب پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کوشش کریں گے، جو ذمہ داریاں انہیں سونپی گئی ہیں اور برداری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پور ا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

مزید :

کامرس -رائے -