ویٹرنری یونیورسٹی کے بز نس سکول میں نئے طلبہ کیلئے اورئنٹیشن تقر یب
لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے یواس بز نس سکول نے گذ شتہ روز مینجمنٹ سٹڈیز سے متعلقہ مختلف ڈگری پروگرامز میں نئے دا خلہ لینے والے طلبہ وطالبات کے لیئے اوریئنٹیشن تقریب اور بیبر ج سو فٹ وئیر کی تقریب رونما ئی کا انعقاد کیا۔ اوریئنٹ ٹیشن تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی جبکہ بیبر ج سو فٹ وئیر کا افتتا ح بھی کیا۔اُ س مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر پا شا نے نئے آ نے والے سٹو ڈنٹس کو خو ش آمدید کہا اور انہیں یونیورسٹی کے نظا م تعلیم و جد یدسہو لیات نیز دیگر نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔اُ نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی کردار سازی پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے نیزکہا کہ سینٹر فار اپلا ئڈ پا لیسی ریسر چ ان لا ئیو سٹاک (کیپرل) پاکستانی انسٹی ٹیو شنز میں وہ وا حد ادار ہے جو حکومت پنجاب کی معا ونت کے لیئے لا ئیو سٹاک سے متعلقہ پا لیسی پیپرز بنا تا ہے۔ڈین فیکلٹی آف لا ئف سائنسز بزنس مینجمنٹ ڈاکٹرمحمد اعظم نے کہا کہ اعلی کوالیفا ئڈ فیکلٹی طلبہ کو نکھارنے کے لیئے مثا لی کردار ادا کرے گی اور عملی تر بیت کے لیئے طلبہ کو انڈسٹری میں انٹرن شپس کے مواقع فراہم کرے گی نیز ڈائس بز نس پلان سے متعلقہ مقا بلو ں میں بھی بھیجے گی۔ ڈاکٹر را نا ایوب نے بیبر ج سو فٹ وئیر کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ سوفٹ وئیر کے زریعے ایک کلک سے سٹو ڈنٹس اور طلبہ کے در میان مو ثرکمیو نیکیشن، مختلف د فا تر کا مطلو بہ ڈیٹا،کلا سز کے شیڈول، فناشل اور تمام فیکلٹی کی مینجمنٹ سے متعلقہ رسا ئی حا صل کی جا سکتی ہے۔
قبل ازیں ویٹر نری یونیورسٹی کے ڈیپا رٹمنٹ آف ایپی ڈیما لو جی اینڈ پبلک ہیلتھ اور ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جری نے مشتر کہ طور پر فارم با ئیو سیکیو ر ر ٹی میں نیکرو پسی کے زریعے زو نو ٹک(جانوروں سے انسا نو ں میں منتقل ہو نے والی بیما ریو ں) کے خطرات کو کم کر نے کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈیپا رٹمنٹ آف ایگری کلچر اینڈ کنز یو مر سروسز فلو ریڈا اسٹیٹ امریکہ سے آئے ڈاکٹرمیمو ن را شد نے پوسٹ گریجو یٹ طلبہ اور تحقیق کا رو ں کو ایک جامع لیکچر دیا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سائٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور ڈاکٹر میمو نہ چو ہدری سمیت پروفیشنلز اور پوسٹ گریجو یٹ طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔