لنڈیکوتل پریس کلب پر دھاوا بولنے والا خاصہ دار معطلی کے باوجود ڈیوٹی پر مامور

لنڈیکوتل پریس کلب پر دھاوا بولنے والا خاصہ دار معطلی کے باوجود ڈیوٹی پر ...

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل پریس کلب پر دھاوا بولنے والا خاصہ دار سپاہی معطلی کے باوجود ڈیوٹی پر مامور ،رنگڑ کوچہ میں ریڑھی بانوں اور جھونپڑیوں سے اب بھتہ وصولی جا ری ہیں ،ڈی پی او خیبر نے گز شتہ رو ز ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے پریس کلبز کے صدور اور جنرل سیکرٹیریز سے ملاقات میں معطلی کے احکامات جا ری کیا گیاتھا ،آئندہ کا لائحہ عمل تیا ر کرنے کیلئے تینوں تحصیلوں کے پریس کلبز کے ممبرز کا گرینڈ اجلاس جمرود پر یس کلب میں طلب کیا گیا ہیں ،گز شتہ روز لنڈیکوتل میں خاصہ دار سپاہی قمندان آفریدی نے اپنے دس ساتھیوں سمیت اسلحہ کے ساتھ لنڈیکوتل پریس کلب پر دھاوا بول دیا تھا جس پر تمام قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخوا کے صحافیوں سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور سپاہی قمندان کو معطل کرنے اور لنڈیکوتل سے لیوی سنٹر شاہ کس تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈی پی او خیبر نے کاروائی کرتے ہوئی قمندان آفریدی کا معطلی کا آرڈرجا ری کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل دراآمد نہیں ہو ا بلکہ اب بھی قمندان آفریدی لنڈیکوتل میں ڈیوٹی پر مامور ہیں اور باقاعدہ طور پر لنڈیکوتل بازار رنگڑ میں ریڑھی بانوں اور جھونپڑیوں سے بھتہ وصولی میں مصروف ہیں اس حوالے سے ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں لنڈیکوتل ،جمرود اور باڑہ پر یس کلبز کے ممبرز کا گرینڈ اجلاس بروز اتوار جمرود پر یس کلب میں طلن کیا گیا ہیں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -