ڈی پی او چارسدہ کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

  ڈی پی او چارسدہ کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

  

چارسدہ ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کا شبقدر سرکل کے مختلف چوکیات کا اچانک دورہ۔ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے۔ عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت ۔موجودہ حالات میں فرائض منصبی سے نبرآزما ہونا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ پولیس فورس عوامی اُمنگوں اور اُمیدوں پر پورا اُترنے کے لیے پورے جانفشانی لگن وایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے سرکل شبقدر میں متعدد چوکیا ت کے اچانک دورے کئے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض او ر سرکل ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے دورے کے موقع پر چوکیات کے ریکارڈ، عمارتوں اور سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس جوانوں کے مسائل بھی سنے ۔ڈی پی او چارسدہ نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ پولیس فورس کے اصل سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آئے روز آپ کا واسطہ عوام سے ہوتا ہے پولیس جوان اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے عوام الناس کے ساتھ بہترین اور اچھے اخلاقی رویے کا مظاہرہ کریں کیونکہ اچھے خلاق ایک کامل مرد مومن کی پہچان ہوتی ہے ۔خیبر پختونخواپولیس پورئے ملک میں ایک ممتاز اور نمایاں شناخت رکھتی ہے ۔موجودہ حالات میں کامیابیوں کے تناسب کو برقرار رکھنا ایک کھچیلنج ہے ۔عوام الناس کو ایک بہترین گائیڈنس فراہمی میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -