شمالی وزیر ستان کے متاثرین سے ایک وعدہ بھی پورانہیں کیاگیا، ملک غلام خان وزیر

  شمالی وزیر ستان کے متاثرین سے ایک وعدہ بھی پورانہیں کیاگیا، ملک غلام خان ...

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی متاثرین کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر نے کہا ہے کہ سابقہ صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے اُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے غوریوالہ راشن سنٹرپر لگائی گئی این جی او کو بلیک لسٹ کرنے، وانا کے راستے پر متاثرین کو تنگ کرنے کا سلسلہ سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں ورنہ 23 اکتوبر کو آل سیاسی اتحاد متاثرین شمالی وزیرستان کے مشران کا گرینڈ جرگے میں مطالبات کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر غورکریں گے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہے عالمی امدادی ادارے کی طرف سے متاثرین شمالی وزیرستان کے لوگوں کو فی خاندان ایک ہزار ڈالر امداد پاکستان اور افغانستان کو دی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کو فی خاندان 23 ہزار روپے کی امداد مختلف مدوں میں دی جاتی ہے باقی امدادی رقم غائب ہوجاتی ہے اس کا وفاقی حکومت فوری نوٹس لے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں 23 اکتوبر کو بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے مشران پر گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوگا جس میں اسلام آبا د کی طرف لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -