آصف زرداری کو کچھ ہواتوحکمران ذمہ دارہوں گے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنما قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر جیل اہلکار بھی تشویش کا اظہار کررہے ہیں شریک چیئر مین کو شوگر، بلڈ پریشراور دل کا مرض لاحق ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی آصف زرداری کو بار بار ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے اگر شریک چیئرمین کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دی جائے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یاد رکھو!صحت کی بنیاد پر آصف زرداری بلیک میل نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو چٹان کی طرح کھڑے ہیں گردن اور زبان کٹواکر بھی جو نہ جھکے اسے اب کیسے جھکایا جاسکتا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ سفاک اوربزدلانہ ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی بلیک میل نہیں ہوگی۔
قمر زمان کائرہ