کوہاٹ، پورن اور الپوری، ڈی ای او کے قتل کیخلاف اساتذہ وطلباء کا احتجاج جاری

کوہاٹ، پورن اور الپوری، ڈی ای او کے قتل کیخلاف اساتذہ وطلباء کا احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ،پورن،الپوری (نمائندگان پاکستان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کولئی پالس کوہستا ن نواب علی کا بہیمانہ قتل کے خلاف شانگلہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری۔ اساتذہ تنظیموں کی کال پر آج بروز جمعہ کودوبارہ مین شاہراہ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جمعرات کے روز شا نگلہ کے مختلف سرکاری ونجی سکولوں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی، شہید کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائیں مانگی جارہی ہے۔اساتذہ تنظیموں سمیت عوامی حلقوں کا حکومت سے قاتلوں اور قتل میں ملوث آفراد اور سہولت کار کو فی الفور گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ۔ مجرمان کی فی الفور گرفتاری اور کولئی پالس کوہستان کے ضلع کا درجہ ختم کرنے کے مطالبات کررہے ہیں۔عوام کا کہنا تھا کہ کولئی پالس میں جہالت کا اندھیرا ہے جہاں پر مکمل انتظامیہ اور آفسران غیر محفوظ ہیں، علم کا روشنی پھیلانے والے معروف ماہر تعلیم کا قتل اس کا بین ثبوت ہے۔ عوامی حلقوں نے بھر پور احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے واقعہ کو افسوسناک اور اندوہناک قرار دیتے ہوئے اس قتل کو تعلیم کی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اورکسی ایک فرد کا نہیں بلکہ کولئی پالس میں ضلع شانگلہ کا قتل ہوا ہے جس کا حساب لیا جائیگا۔ اساتذہ سمیت عوامی حلقوں نے الزام لگایا کہ قتل ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے جو کوہستان کے جہالت کا اصل چہرہ ظاہر کرتاہے، کوہستانیوں کو کم تعلیم یافتہ اور انسانیت سے گرے ہوئے کہا جاتاہے اور جو معروف ماہر تعلیم کے دردناک قتل سے واضح ہوا کہ واقعی یہ لوگ درندے ہیں۔ اساتذہ سمیت عوامی حلقوں نے شدید غم اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تقاریر میں کوہستان کے اس غیر انسانی واقع پر برس پڑے۔۔ ضلع بھر کے تمام سیاسی، سماجی،انجمن تاجران، عوامی حلقوں اور تعلیمی اداروں نے یک آواز اور یک زبان ہوکر اس واقع کے خلاف اپنا احتجاج پانچ روز بھی ریکارڈ کرایا۔ اور حکومت سے معروف ماہر تعلیم و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کولئی پالس کوہستا ن ڈی ای او نواب علی شہید کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔آج اساتذہ تنظیموں کی کال پر بروز جمعہ کودوبارہ شاہراہ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔۔ضلع کولئی پالس کوہستان میں قتل ہونے والے ڈی ای او نواب علی کے قتل کے خلاف گورنمنٹ ہائی سکول پورن کے اساتذہ اور طلباء کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تاحال قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا قابل آفسوس ہے انہوں نے کہاکہ واقع کی صاف شفاف تحقیقات کرکے تہہ تک پہنچ کر قاتلوں کو گرفتاراور قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مذید کہا کہ اگر حکومت نے سر نواب علی کے قاتلوں کو جلداجلد گرفتار نہ کیا تو ہم اپنے احتجاجی مظاہروں کو مذید تیز کرینگے اور کسی بھی حد تک جائینگے۔