مردان،پولیس لائنز میں شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

مردان،پولیس لائنز میں شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) پولیس لائنز میں لینڈ مافیا، سُود اور انڈر پلئے کے حوالے سے شکایات کے اندراج کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیاگیا جس کا افتتاح ڈی پی او سجادخان نے کیاڈی پی او سجاد خان نے اس موقع پر میڈیاگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ڈیسک کے قیام کا مقصد شہریوں کو لینڈ مافیا، سُود انڈر پلئے وغیرہ میں ملوث عناصر کیخلاف فوری شکایات درج کرناہے انہوں نے کہاکہ ان سماجی جرائم نے شہریوں کاجینا محال کردیاہے جس کی بیخ کے لئے پولیس نے تہیہ کررکھاہے ڈی پی او سجادخان نے کہاکہ ضلع مردان میں لینڈ ما فیا، سُود، انڈ ر پلئے اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری ہے اب تک ان کاروائیوں کے دوران 365ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہیں جن میں 81سُود خوری، 58 لینڈ مافیا،91آئس اور 135منشیات فروشی میں ملوث عناصر شامل ہیں،انہوں مزید کہا کہ شہری غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اور نشاندہی کیلئے ”لینڈ مافیا، سُود، انڈر پلئے سپیشل شکایات ڈیسک“ سے بغیر کسی جھجک کے استفادہ حاصل کر کے ان سماج دشمن عناصر کیخلا ف پولیس سے تعاون کریں۔