مردان،پولیس کی کارروائی،گاڑی سے 3 کلو چرس اور افیون برآمد،1 گرفتار

مردان،پولیس کی کارروائی،گاڑی سے 3 کلو چرس اور افیون برآمد،1 گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ) طوروپولیس نے ایک کامیاب کاروائی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد چرس اور افیون برآمد ہوکر منشیات سمگلر گاڑی سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر موت کے سوداگروں کے خلاف زیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمد، ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ طورو جاوید اقبال خان ہمراہ انچارج چوکی موٹر وے اے ایس آئی خالد خان بمعہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات صوبہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوزوکی نمبری RIT-1377کے خفیہ خانو ں سے 3600گرام چرس اور 100گرام افیون برآمد ہوکر منشیات سمگلر مظہر خان ولد اسلم سکنہ کوٹ رحمت خان ضلع ننکانہ صاحب حال پشاور کوگاڑی سمیت گرفتارکرکے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9DCNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -