ڈینگی کیخلاف مہم، کنٹونمنٹ بورڈ میں دوسری مرتبہ سپرے

ڈینگی کیخلاف مہم، کنٹونمنٹ بورڈ میں دوسری مرتبہ سپرے

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے کینٹ کے تمام علاقوں میں سپرے دو مرتبہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ تحقیقات کے مطابق ڈینگی کے اثرات صبح اور شام کے وقت ہوتے ہیں جس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ دن میں دو مرتبہ سپرے کرنا شروع کیا ہے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر پشاور رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے وارڈ مختص کردیا گیا ہے اور تمام بیڈز پر جالیاں بھی لگا دی گئی ہیں جس میں تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا علاج ہوا ڈرین اور سیوریج لائنز میں بھی ڈینگی کے جراثیم مار سے بچاؤ کیلئے دن میں دو مرتبہ گولیاں ڈالی جاتی ہیں اور اس بیماری کی روک تھام کے لئے تشہیر سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -