چارسدہ قتل کیس میں ملوث ماں بیٹے کی سزا کالعدم

      چارسدہ قتل کیس میں ملوث ماں بیٹے کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے چارسدہ قتل کیس میں ملوث ماں بیٹے کی50سال قیدبامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم قرار دے دی ملزموں کی جانب سے سیدعبدالفیاض ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان حضرت بلال اوراس کی والدہ مسماۃ مہرتاجہ ساکنان چارسدہ پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ ترناب کی حدودمیں فائرنگ کرکے فرحان نامی شخص کوقتل کر دیا تھا فریقین میں گھریلومعاملات پرتنازعہ بتایا جاتاہے ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کوفی کس عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف انہوں نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی اپیل منظورکرلی۔