خدمات تک رسائی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد، صوبائی کمیشن کے چیف کمشنر مشتاق جدون کی خصوصی شرکت

  خدمات تک رسائی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد، صوبائی کمیشن کے چیف کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)سماجی تنظیم بلووینزکے زیر اہتمام آرکائیو ہال میں ایک روزہ میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا گیا،پروگرام کا مقصد خدمات تک رسائی اور میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالنا تھاجس میں خواتین، وکلاء, سول سوسائٹی تنظیمیں, صحافی برادری, طلباء, انسانی حقوق کمیشن اور متعلقہ حکومتی اداروں کے اراکین نے شرکت کی، مفتی جمیل،صوبائی محتسب رخشندہ ناز،خدمات تک رسائی کے صوبائی کمیشن کے چیف کمشنر محمد مشتاق جدون، معلومات تک رسائی کے صوبائی کمیشن کے کمشنر ریاض داودزئی جبکہ سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔مقرر ین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرامات جنسی اور صنفی تشدد سے جڑے ہوئے مسائل اور اس حوالے سے خدمات تک رسائی میں حائل دشواریوں اور میڈیا کے کردار میں اس حوالے سے بہتری لانے میں اہم کردار اداکر سکتا ہے، میڈیا معلومات اور آگاہی تک رسائی کے حوالے سے سب سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے میڈیا لوگوں کی سوچ اور رویوں کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ذریعہ ہے, انسانی حقوق کی پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی میڈیا کا ایک اہم کردار ہے, انسانی حقوق کی صورتحال سے جڑے مسائل حل کرنے کے حوالے سے پاکستان میں میڈیا نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کے معلومات اور خدمات تک رسائی, انسانی حقوق اور جنسی اور صنفی حقوق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے میڈیا کا کردار ناگزیر ہے, انسانی حقوق کے حوالے سے معاشرے میں رویوں کی تبدیلی اور بدلا لانے میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے،جنسی ہراسانی کی روک تھام کے حوالے سے صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے کہا کہ جنسی اور صنفی تشدد کے حوالے سے معاشرے میں قابل قبول رویہ نہایت قابل افسوس ہے, لوگ جو کچھ میڈیا پر دیکھتے ہیں اس سے ان کی ذہن سازی ہوتی ہے اور اسی سے قابل قبول رویے پرورش پاتے ہیں. میڈیا کو معاشرے کے پسے پسے ہوئے اور تشدد کا شکار ہونے والے لوگوں کی آواز بننا چاہیے, میڈیا نہ صرف ایسے لوگوں کی آواز بن سکتا ہے بلکہ اس حوالے سے معاشرے کے رویوں اور سوچ میں بدلا کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔خیبر یونین آف ج نلسٹ کے جنرل سیکر ٹر ی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ آج کا میڈیا صرف ٹیلی ویژن اور اخبارات تک محدود نہیں رہا, سوشل میڈیا معلومات تک رسائی اور آگاہی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے،آج معاشرے کا ہر وہ شخص جس کی انٹر نیٹ اور موبائل تک رسائی ہے ایک کمیونٹی جنرلسٹ کا کردار ادا کر رہا ہے،ضروری ہے کہ اس حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ درست معلومات تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ خواتین صحافی صحافتی اقدار کو بدلنے اور معاشرے میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے ادا کر رہی ہیں, ہمیں یقینی بنانا ہوگا کے تمام اضلاع اور دہی علاقوں سے خواتین صحافی اپنے مسائل کو اچھے طریقے سے رپورٹ کر سکیں, اور سوشل میڈیا پر ان مسائل کو ذمہ دارانہ طریقے سے رپورٹ کرسکیں۔