27اکتوبر، کرپٹ اور جعلی حکومت سے آزادی کا دن ہوگا، مفتی فضل غفور

27اکتوبر، کرپٹ اور جعلی حکومت سے آزادی کا دن ہوگا، مفتی فضل غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ ہم کو گھروں میں بند کرنے والے دیکھ لیں انکے گھر میں یہ سیلاب کہاں سے نکل کر ایا ہے انشاء اللہ اسی طرح اسلام اباد میں بھی داخل ہونگے حکومت کسی بھی روکاٹ بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ پھر حالات کی ذمہ دار خود ہونگے انہوں نے کہا کہ27اکتوبر پر پاکستان کی کرپٹ اور جعلی حکومت کی خاتمے کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی بھی ازادی کی دن ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر جمعیت علماء اسلام کی کسی بھی قیادت یا کارکن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اینٹ کی جواب پتھر سے دینگے انہوں نے کہا کہ اسلام اباد میں داخل ہوکر رہینگے کسی بھی روکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے اب ار ہوگی یا پار ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ میلہ ڈاگ میں جمعیت علماء اسلام کی بہت بڑی موٹر سائیکل ریلی کی اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مولانا حجت اللہ رہنماء ڈاکٹر امجد علی عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان مٹہ تحصیل کے امیر قاری احیم اللہ اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان اور دیگر قائدین بھی موجودتھے مقررین نے کہا کہ پرامن احتجاج انکا جمہوری حق ہے اور اس جمہوری حق سے کسی کا باپ بھی انکو نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ ہم جیلوں مقدمات اور دباو سے ڈرنے والے لوگ نہیں اگر حکومت نے جمعیت علماء اسلام کی کسی بھی قائد یا کارکن کی گرفتاری کی کوشش کی تو پھر حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم کو گھروں میں بند کرنے والے اکر دیکھ لیں کہ انکے گھر میں یہ سیلاب کہاں سے ایا ہے اور انشاء اللہ یہی جذبہ لیکر ہم اسلام اباد میں داخل ہونگے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے پریس کانفرنس اور جلسوں کی لائیوں کوریج پر پابندی بدترین امریت سے بھی بدتر فیصلہ ہے لیکن سن لیں کرسی کی وقت کم ہوتی ہیں پھر یاد رکھنا کہ ہم کس طرح بدلہ لینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے اور ناموس رسالت کیلئے وقت کی تقاضا ہے کہ ہم تمام سیاسی اور مذھبی جماعتیں ملکر اس کرپٹ اور سلیکٹڈحکومت سے چھٹکارا حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ ہوچکا ہے اب ار ہوگی یا پار ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام جماعتوں کی شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے جمعیت کیساتھ ملکر 27اکتوبر پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے