پشاورکے بی آرٹی روٹ پرایمبولینس کوجگہ دینے کیلئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکے بی آرٹی روٹ پرایمبولینس کوجگہ دینے کیلئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی ہے پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے جواب مانگ لیاہے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت رٹ پٹیشن عیسی خان خلیل ایڈوکیٹ نے دائرکی ہے جس میں صوبائی حکومت سمیت متعلقہ حکام کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ بی آرٹی روٹ پرایمبولینس کے آنے جانے کے لئے جگہ دی جائے کیونکہ پشاورمیں بے ہنگم ٹریفک ہے اورعموماجلسہ جلوس اور مظاہروں کے دوران ایمبولینس گھنٹوں رش میں پھنسی رہتی ہے اوراس میں مریض تڑپتا ہتاہے جبکہ بی آرٹی کاروٹ ایساہے کہ اگراس پرایمبولینس کو راستہ دیا جائے تو اس طرح قیمتی انسانی جانوں کوبروقت ہسپتال پہنچاکربچایاجاسکتاہے اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ارشدخان نے عدالت کو بتایا کہ بی آرٹی روٹ بس کے لئے تعمیرکیاگیاہے اوراس میں ایمبولینس کو راستہ دیناممکن نہیں جس پرچیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ بی آرٹی ٹریک پرایک دن بس چلی اورٹیسٹ ڈرائیوکے دوران خاتون بس کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگئی اس موقع پرچیف جسٹس کا کہناتھاکہ اس حوالے سے دوسراکیس بھی عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے