غنڈہ ٹیکس وسول کرنے والے ملزمان گرفتار

  غنڈہ ٹیکس وسول کرنے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف مقامات تھانہ حیات آباد،تھانہ پشتخرہ اور تھانہ متھرا کی حدود میں غیر قانو نی طریقے سے غنڈہ ٹول ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پرچی کے زریعے بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے غیر قانونی غنڈہ ٹیکس وصول کر نے کا اعتراف کر لیا ہے،جن کے خلاف غنڈہ ٹیکس کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے پرچی کے زریعے غنڈہ ٹیکس وصول کر ر ہیں، جس پر ایس پی کینٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او حیا ت آباد احسان اللہ مروت کو واقع میں ملوث ملزما ن کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد زاہد ولد غلام اکبر،محب ولد سید باز،عبد الہی،جبکہ ایس ایچ او پشتخرہ نعمان خان نے فیصل ولد مسلم،عثمان ولد حسن خان،محمد کامران ولد سلطان،بلال ولد نذر محمد،تاج دار ولد ظاہر شاہ اور ایس ایچ او متھرا اعجاز خان نے ملزم انعام اللہ ولد مناسب خان کو غنڈہ ٹیکس وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیاتمام گرفتار ملزمان نے پرچی کے زریعے گاڑیوں سے ہزاروں روپے ٹیکس وصول کرتے تھے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا