ہنگو،پولیس کی کارروائی،فلائنگ کوچ حملے کا اہم ملزم گرفتار

    ہنگو،پولیس کی کارروائی،فلائنگ کوچ حملے کا اہم ملزم گرفتار

  



ہنگو(بیورورپورکٹ) ہنگو پولیس کی کامیاب کاروا ئی زرگری میں فلائینگ کوچ حملے کا اہم ملزم کلاشنکوف سمیت گرفتار,ملزم مجاہد اعظم ولد میر اعظم سکنہ زرگری تھانہ دوآبہ کو ایس ایچ او دوآ بہ کی قیادت میں پولیس نے کامیاب چھاپے میں گرفتار کیا۔ڈی پی او احسان اللہ خان۔تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل تھانہ دوآبہ کے علاقہ زرگری میں مسافر کوچ پر حملے کے اہم ملزم کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ڈی پی او احسان اللہ خان نے بتایا کہ دوآبہ پولیس نے ایس ایچ او مجاہد حسین کی قیادت میں کامیاب چھاپے میں زرگری فلائینگ کوچ پر حملے کے اہم ملزم مجاہد اعظم ولد میر اعظم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم زرگری میں فلائینگ کوچ پر حملے میں ملوث تھا اور اینٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب چھاپے میں اسے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر