8افراد کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری

  8افراد کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)ماڈل کریمینل کورٹ پشاورنے بڈھ بیرکے مشہورزمانہ 8افراد کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم نیازدارعرف نیازدرے کو20جون2006ء کو تھانہ بڈھ بیرکی حدود میں 8افراد کے قتل کیس میں ملزم نامزد کیاگیاتھاجس کے تحت جرگہ پرفائرنگ کرکے 8افراد کوقتل کردیاگیاتھاماڈل کریمینل کورٹ پشاورکے جج عامرعلی نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کردیا۔