مینگورہ، چیف ایگزیکٹیوافیسرڈبلیوایس ایس سی نے احکامات ہوا میں اڑادیئے

مینگورہ، چیف ایگزیکٹیوافیسرڈبلیوایس ایس سی نے احکامات ہوا میں اڑادیئے

  



پشاور (سٹی رپورٹر) WSSC مینگورہ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر نے مرکزی و صوبائی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے حالیہ بجٹ میں 10% فیصد اضافی تنخواہ کی ادائیگی سے صاف انکار میونسپل ملازمین سراپا احتجاج۔ CEO مینگورہ کو من مانیوں سے روکنے کی اپیل ورنہ WSSC مینگورہ کے ملازمین حقوق کی جنگ پشاور کی سڑکوں پر لڑی جائے گی۔ صوبہ بھر کے ملازمین رہنماؤں کا احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کا عندیہ۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) CBA/CBU سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹاؤنز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، پشاور جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان، صدر محمد اسماعیل خان، سرپرست اعلیٰ جاوید خان TMA چارسدہ، چیئرمین سوار خان TMA تخت بھائی، جنرل سیکرٹری ظہیرشیخ WSSC ایبٹ آباد، اشتیاق احمد TMA مانسہرہ، ممتاز خان TMA اوگی، ممتاز احمد TMA نواں شہر، آمزر علی خان WSSC بنوں، نائب صدر بخت کرم خان WSSC مینگورہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سخی باچا TMA کوہاٹ، مقصود باچا TMA تنگی، بلال احمد چیئرمین WSSP پشاور، صلاح الدین نیازی جنرل سیکرٹری اور ممتاز لیبر لیڈر غلام دیاز خان سکندری TMA بنوں نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ WSSC مینگورہ میں جب بھی کوئی مالی بحران پیدا ہوتاہے۔ CEO ایک سازش کے تحت سب سے پہلے میونسپل ملازمین کی مراعات بند کردیتے ہیں تاکہ ملازمین سراپا احتجاج بن کر حکومت پر دباؤ ڈالیں اور مجھے فنڈ جاری ہوں انہوں نے وزیر بلدیات جناب شہرام خان ترکئی سیکرٹری بلدیات جناب ظاہر شاہ خان سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات کان سے CEO،WSSC مینگورہ کا قبلہ درست کرنے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین اس احتجاج میں شریک ہونے پر مجبور ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر