مردان،تیز بارش میں چھت اور درخت گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 زخمی
مردان (بیورورپورٹ) مردان میں شدید آندھی طوفان اور ژالہ باری کے دوران چھت اوردرخت گرنے کے دوالگ واقعات میں دو بچوں سمیت 3افرادزخمی ہوگئے جمعرات کی شام شہر اور گردونواح میں شدید آندھی کے بعد بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور متعدد علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بجلی کی تاریں گرگئیں اس دوران شہبازگڑھی کے علاقہ ڈیفنس کالونی میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دوبچے پانچ سالہ عماد اوربارہ سالہ شائستہ زخمی ہوگئے نوشہرہ روڈ پر مل کے قریب درخت چنگ چی پر گرنے ڈرائیور سجادسکنہ پارہوتی زخمی ہوگیا زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں شفٹ کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔