پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس آج سماعت کیلئے مقرر

  پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کیخلاف نااہلی کیس آج سماعت ...

  



اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس آج جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔عدالت عالیہ کا سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق سماعت کریں گے،عدالت نے 31 اگست کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،کیس میں ایک قانونی نقطعے پر فریقین سے دوبارہ دلائل طلب کرلئے گئے،پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کنول شوزب،تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی،مسلم لیگ نون کی جانب سے تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی درخواست کی گئی ہے،درخواست گزار نے 62 ون ایف کے تحت خواتین کی نااہلی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی

مزید : پشاورصفحہ آخر