ٹانک، متحارب گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق متعددشدید زخمی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)تھانہ ملازئی کی حدود میں دو متحارب گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق متعدد شدید زخمی زیادہ تر اموات مسافر فلائینگ کوچ پر کی گئی فائرنگ سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ملازئی کے حدود میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد جن کا تعلق مبینہ طور پر بیٹنی قبائل سے بتایا جاتا ہے نے فائرنگ کرکے ملزم اشتہاری انعام مروت گروپ کے دو افراد کوپر شربتی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا جب انعام گروپ کو واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گاوں اماخیل میں واقعہ ڈیزل ایجنسی پر موجود افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بیٹنی قبائل کے دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ انعام گروپ کے افراد مذید کاروائی کرتے ہوئے بین روڈ پر مسافر کوچ پر فائرنگ کی جسمیں بیٹنی اقوام کے افراد کے ساتھ مروت اقوام سے تعلق رکھنے والے افرادبھی جاں بحق ہوئے گئے ہیں اس واقعہ میں کل ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی جاتی ہے جبکہ مزید زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جو کہ زخمیوں اور جان بحق افراد کو ہسپتال منتقل کرنے سمیت علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جاں بحق ہونے والے افراد میں انور خان قوم بیٹنی،فردوس جمال قوم مروت،غلام محی الدین قوم بیٹنی،علی آحمدقوم بیٹنی،ممتازقوم بیٹنی،عمر سجاد قوم بیٹنی،عصمت اللہ قوم مروت،عارف اللہ قوم بیٹنی،حید رخان قوم بیٹنی،بلال قوم مروت، عمر حیات قوم مروت،زرغون قوم بیٹنی بتائے جاتے ہیں جبکہ زخمیوں میں مسماتہ (س) بی بی اور محمد اسماعیل بتائے جا رہے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ دونوں اقوام کے درمیان عرصہ سے ذاتی رنجش چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں