حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت عوام خود کشیوں پر مجبور‘ شیخ فیاض‘ ارشد جاوید

حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت عوام خود کشیوں پر مجبور‘ شیخ فیاض‘ ارشد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں ہر شعبہ میں انقلابی ترقی کا سفر جاری تھا زمیندار اور کسان خوشحال ہو چکا تھا اور ہر طرف ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ تھا موجودہ ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے موجودہ حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں عوام کی فلاح و بہبود کے معاملے میں حکومتی کارکردگی صفر ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نئے فنڈز جاری کرنا تو درکنار مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بھی روک لیے گئے ہیں حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے روڈوں کی خاک چھانتے پھر رہے ہیں اس موقع پر شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، رئیس عبدالرزاق، محمد ذوالفقار،چوہدری افضل، سردار ناصر خان دشتی،عمر چوہدری، چوہدری رفاقت، عبدالستار رحمانی،چوہدری بلال ارشد، چوہدری حنیف اللہ،مختیار احمد جوئیہ، محمد لطیف، محمد اسلم اور چوہدری محمد آصف حنیف بھی موجود تھے۔
شیخ فیاض