قانون کی بالادستی‘ انصاف کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا‘ سعید اللہ مغل

  قانون کی بالادستی‘ انصاف کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا‘ سعید اللہ مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے اچانک خان پور کی عدالتوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سول ججز اور وکلاسے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج سعید اللہ مغل نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں جتنی ذمہ داری بینچ کی ہوتی ہے اُتنی ذمہ داری بار کی بھی ہوتی ہے۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

اگر بار اور بینچ ملکر کام کریں تو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد اور شفاف ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان پور کی بار نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی میں معاون کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر بار چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ، سینئر نائب وکیل خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، خالد رشید سمیجہ ایڈووکیٹ، بدر عبداللہ سیال، سردار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ، جام اللہ نواز ایڈووکیٹ، ارشادعظیم ایڈووکیٹ، جام غلام فرید ایڈووکیٹ، رانا وقاص اعظم ایڈووکیٹ، جام غلام محمد لاڑ ایڈووکیٹ، چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کے علاو ہ چوہدری محمد افضل صادق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ بھی موجو د تھے۔
سعید اللہ مغل