مذاکرات کیلئے وزیراعظم کا فیصلہ دانشمندانہ ہے‘ طاہر اقبال چوہدری‘ اعجاز بندیشہ

  مذاکرات کیلئے وزیراعظم کا فیصلہ دانشمندانہ ہے‘ طاہر اقبال چوہدری‘ اعجاز ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری ارکان صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ اور رائے ظہوراحمد کھرل نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے عمران خان کی جانب سے وزیردفاع کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیے جانے کے فیصلہ کو ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

اور اپوزیشن کے دیگر رہنما عمران خان کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے کیونکہ پاکستان کا 72 سالہ ماضی گواہ ہے کہ آج تک کوئی بھی فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہوا اس کے لئے مل بیٹھ کر مذاکرات میں بہترین حل ہے اسی میں ملک کی بہتری ہے اپوزیشن کو دانش کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اگر اپوزیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو نتائج کچھ بھی سامنے آ سکتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے ہم انشاء اللہ ملک کو ہر بھنور سے نکالیں گے اس وقت ہمارے لیے تمام مسائل سے بڑھ کر کشمیر کا مسئلہ ہے جسے ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -