مولانا حامد علی خان کی زندگی سنت رسول ؐ کے مطابق تھی‘ اجمل قادری

      مولانا حامد علی خان کی زندگی سنت رسول ؐ کے مطابق تھی‘ اجمل قادری

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)پیر طریقت حضرت مولانا حامد علی خان ؒ کے 41 ویں اور مہتاب ولایت حضرت صاحبزادہ قاری احمد میاں نقشبندیؒ کے پہلے سالانہ عرس مبارک دوسری نشست کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں نقشبندی نے کی. عرس مبارک کی دوسری نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے عالمی مبلغ اسلام پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ پیر طریقت نے علوم دینیہ، سیاست اور(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

روحانی حوالے سے بھرپور زندگی گزاری آپ پیر طریقت رہبر شریعت کی عملی تفسیر تھے ملتان کی پہچان پیر طریقت مولانا حامد علی خان تھے آج بہت سارے مریدین کی خواہش ہوتی ہے کہ پیر صاحب میرے اوپر نظر کرم کریں. یہ پیر طریقت کی کرامت ہے کہ سب پر نظر کرم کرتے ہیں. صاحب نظر بزرگوں کے مزارات پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے. حضرت پیر طریقت کی پوری زندگی سنت رسول کے عین مطابق تھی آپ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور مجدد الف ثانی کے اسوہ پر عمل پیرا تھے آج ہم بطور امت محمدیہ اپنے کردار میں بہت پیچھے ہیں امت کی اصلاح کی ذمہ داری ان خانقاہوں سے سچی محبت اور ان کے نقش قدم پر چلنے میں ہے قاری احمد میاں نے تمام زندگی ناموس رسالت کیلئے جدوجہد کی اور اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیاخانقاہ حامدیہ نے ہر دور میں ظلم و بربریت کے خلاف حق کی آواز بلند کی اس موقع پر صاحبزادہ قاری محمد معصوم حامد، صاحبزادہ قاری محمد نعمان حامد، قاری حسان حامد، قاری امان اللہ مہروی، قاری رکن الدین قادری، حافظ منظور الہی، محمد سلیم حامدی، رکن الدین ندیم حامدی،محمد الیاس حامدی، محمد ثمر حامدی، مرزا ارشد القادری، راؤ محمد عارف رضوی،محمد سجاد حامدی، زاہد بلال قریشی، حافظ مبشر حامدی، مولانا اسلم فیضی، قاری رمضان، مولانا رمضان باروی، سید فوزان حسن رضوی، حاجی اختر عالم قریشی، قاری عبدالستار حامدی، حامد الرحمن حامدی، حافظ ظفر قریشی، سلمان حامدی، حاجی ایوب حامدی، معید ایوب حامدی، حاجی اقبال عادل اور قاری محمد طاہر بھی موجود تھے. عرس مبارک کی دوسری نشست میں عالمی شہرت یافتہ قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت، جبکہ کراچی سے مہمان نعت خواں محمد اسد رضا قادری، نوید گل، محمد عثمان قادری، محمد محسن رضا قادری اور سید فوزان رضوی نے نعت شریف پیش کیں۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -