تہمینہ دولتانہ کے خاندان میں اختلافات‘سیکرٹری ناصر کو دوسری مرتبہ ہٹا دیا گیا

  تہمینہ دولتانہ کے خاندان میں اختلافات‘سیکرٹری ناصر کو دوسری مرتبہ ہٹا دیا ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء وسابق ایم این اے تہمینہ دولتانہ بیٹے کے ہاتھوں مجبور،ناصر دولتانہ کوسیکرٹری شپ سے دوسری بار ہٹادیا،تہمینہ دولتانہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر پرسنل سیکرٹری مرتضی کی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

طرف سے لاتعلقی کا اعلان، ذرائع کے مطابق ناصر دولتانہ کی وجہ سے تہمینہ دولتانہ کے خاندان میں اختلاف شدت اختیار کرگئے تھیاور انہی اختلافات کے نتیجہ میں ناصر دولتانہ کو دوسری بار سیکرٹری شپ سے فارغ کیا گیاہے گذشتہ الیکشن میں تہمینہ دولتانہ کی شکست کے بعد انکے بڑے بیٹے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں عمران دولتانہ کے کہنے پر ناصر دولتانہ کو مبینہ کرپشن کے الزام میں تہمینہ دولتانہ نے سیکریٹری سے ہٹادیا تھا لیکن بعد میں تہمینہ دولتانہ نے ناصر دولتانہ کو پھر سیکرٹری بنا لیازرائع کے مطابق اب پھر ناصر دولتانہ کی وجہ سے ماں بیٹے میں شدید اختلاف پیدا ہوگئے تھے اور میاں عمران دولتانہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر ناصر دولتانہ کو نہ ہٹایا گیا تو وہ آئندہ الیکشن میں اپنے بھائی موجودہ لیگی ایم پی اے عرفان دولتانہ کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے گذشتہ روز بیگم تہمینہ دولتانہ نے بیٹے کے ہاتھوں مجبور ہوکر ناصر دولتانہ کو سیکرٹری شپ سے دوسری بار ہٹادیا اور اس کا باقاعدہ اعلان انکے پی ایس مرتضی نے بیگم تہمینہ دولتانہ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کردیا اس حوالہ سے میاں عرفان دولتانہ سے رابطہ کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -