پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا 24اکتوبر کوعالمی دن‘ تقریبات کیلئے اقدامات تیز

  پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا 24اکتوبر کوعالمی دن‘ تقریبات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن 24اکتوبر کو منایا جائیگا،اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنسز، (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگا،دوسری طرف حکومت کی جانب سے پولیو کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کا 99 فیصد علاقہ پولیو سے مکمل طور پر پاک ہو چکا ہیں لیکن ملک میں آئے روز اس وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
عالمی دن