ملازمہ قتل کیس‘ ایم پی اے سمیت 7ملزموں کیخلاف دائرہ درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

        ملازمہ قتل کیس‘ ایم پی اے سمیت 7ملزموں کیخلاف دائرہ درخواست پر سماعت ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمسن ملازمہ کو قتل کرنے کے معاملہ میں ایم پی اے سمیت 7 ملزموں کے خلاف جاری سیشن عدالت کے احکامات کے خلاف دائر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔فاضل عدالت میں ایم پی اے واصف مظہر راں، بھائی عاطف مظہر، جعفر، محمد خان، جانی بلوچ، حاجی منظور موچی اور اسلم نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے خلاف سیشن عدالت ملتان میں قادر پور راں کے رہائشی صابر نے اپنی بیٹی 7 سالہ حسینہ کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر سیشن عدالت نے پولیس کو مدعی کا بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں اور سیاسی رنجش کے باعث مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے نیز اس معاملہ کی انکوائری میں الزامات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ اس لئے سیشن کورٹ کا حکم منسوخ کیا جائے۔

ملازمہ قتل کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -