سمار ٹ کارڈ کی ڈلیوری میں تاخیر‘ ڈائریکٹر ایکسائز کا نوٹس‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو مراسلہ ارسال
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ خان نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سمارٹ کارڈ کی ڈلیوری میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاہور کو تحریری(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں سمارٹ کارڈز کی فوری ڈلیوری کو یقینی بنانے سمیت گاڑیوں کے ملکیتی ثبوت دستیاب نہ ہونے بارے شہریوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے واضح رہے کہ ملتان ڈویڑن کے 92 ہزار سے زائد رجسٹریشن سمارٹ کارڈز پچھلے چھ ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں دریں اثناء ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان نے خانیوال ایکسائز آفس کا دورہ کیا اور سہہ ماہی کارکردگی اور ٹیکس ریکوری کا بھی جائز لیا جبکہ جن ٹیکس گزاروں کو پراپرٹی ٹیکس نوٹس جاری نہ ہوسکے ہیں ان ٹیکس گزاروں 2 ہفتوں کے اندر ٹیکس نوٹسز وصول کروانے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کی سہولت کے مدنظر حکومت پنجاب نے ویب سائٹ پر آن لائن نظام کے تحت پراپرٹی چالان فراہم کردئیے ہیں جو ہر شہری خود اپنا چالان نکال کر نیشنل بینک میں اپنا ٹیکس جمع کروا سکتا ہے۔
تاخیر