پنجاب بار کونسل کے ملتان میں قائم کیے جانیوالے ساؤتھ آفس کی آج افتتاحی تقریب‘ انتظامات مکمل

  پنجاب بار کونسل کے ملتان میں قائم کیے جانیوالے ساؤتھ آفس کی آج افتتاحی ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کے ملتان میں قائم کئے جانے والے ساوتھ پنجاب آفس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی۔تقریب میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کے چار فاضل ججز شریک ہوں گے جو کیسز کی سماعت بھی ملتان میں کریں گے۔اس سلسلے میں ملتان سے تعلق رکھنے والے فاضل چار ججز سمیت 12 ججز پر مشتمل بنچز کا ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا یے۔تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاء کی سہولت کے پیش نظر ملتان میں پنجاب بار کا آفس بنایا گیا ہے جس کا آج افتتاح کیا جائے گا اور اس تقریب میں ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس صاحبان کو شرکت کی دعوت دی گئی جو تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ ملتان بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ تقریب میں شریک ہونیوالے معزز ججز میں جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -